Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال تالپور بھی اقامہ ہولڈر؟

کراچی... سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اورپیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کے پاس دبئی کا اقامہ ہونے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔معظم عباسی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست میں استدعا کی کہ فریال تالپور کو اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قراردیا جائے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر 5 جون کو دلائل طلب کر لئے۔درخواست میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے 2002 میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی۔ رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا۔ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔دریں اثناءترجمان فریال تالپور نے کہا ہے کہ فریال تالپور کا اقامہ انکشاف نہیں ۔وہ پہلے ہی اسے ڈکلئیر کرچکی ہیں۔ فریال تالپور اپنا اقامہ کچھ عرصہ قبل منسوخ بھی کراچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:میئر کراچی کیخلاف10ارب روپے کرپشن کی تحقیقات

شیئر: