Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کندھے کے علاج کیلئے اسپین پہنچ گئے

 
میڈرڈ:انگلش کلب لیور پول کیلئے کھیلنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح اپنے زخمی کندھے کا علاج کرانے کیلئے اسپین پہنچ گئے ہیں تاہم اپنی آمد پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرنے میں صلاح کامیاب نہ ہو سکے اور ایک مقامی چینل کے رپورٹر نے انہیں پہچان کر ان سے بات چیت کی کوشش کی ۔صلاح نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموشی سے روانہ ہو گئے۔اسپین آمد پر صلاح نے چھجے والا لمبا کوٹ پہنا ہوا تھا اور وہ تنہا تھے تاہم ان کا بازو گلے میں ڈالی جانے والی پٹی سے آزاد تھا جس کا مطلب یہ لیا گیا کہ ان کی انجری قدرے بہتر ہے۔ رپورٹر نے صلاح سے کوئی سوال کئے لیکن عام طور پر ہنس مکھ رہنے اور لوگوں میں گھل مل جانے والے صلاح اس دوران خاموش رہے اور انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔رپورٹر ان کا پیچھا کرتا رہا اور ورلڈ کپ کیلئے ان کی تیاری، سرگیو راموس کی جانب سے گرائے جانے کو اختیاری حرکت، اگلے سیزن میں رئیل میڈرڈ کی نمائندگی کے بارے میں پوچھا، جواب نہ ملنے پر اس نے ہمدردانہ انداز میں صلاح کا حال دریافت کیا اور کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے بارے میں فکر مند ہیں تاہم مصری فٹبالر کی زبان کھلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

شیئر: