مکہ مکرمہ.... ایک پاکستانی زائر مسجد الحرام میں اپنے جگر گوشے کے لاپتہ ہونے پر زارو قطار رونے لگا تھا۔ نہ جانے کیوں اسکے دل میں یہ خدشہ گھر کر گیا تھا کہ اب اسے اپنا بچہ کبھی نہیں ملے گا۔ پاکستانی زائر اپنے 2سالہ بچے کی تلاش میں ادھر ادھر گھومتا پھر رہاتھا ۔مکہ مکرمہ کے ایک رضاکار نے اس سے حیرانی پریشانی کا سبب دریافت کیا اور پھر اپنے رفقائے کار کی مدد سے پاکستانی کے بچے کو حرم شریف کے ایک حصے میں روتے ہوئے تلاش کرلیا ۔پاکستانی اپنے بچے کو دیکھ کر انتہائی جذباتی ہوگیا اور اس نے گمشدہ بچہ کی تلاش میں مکی بھائیوں کی مدد پر انکا دلی شکریہ ادا کیا۔