کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پرتلے ہیں، نوازشریف
اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہوئے ہیں ۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے صحافیوں سے پوچھا کہ کیا الیکشن ملتوی کروا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہیں ان کا پوچھ رہا ہوںلیکن یہ بڑا الیکشن ہوگا کیونکہ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس سوال پر کہ آج بہت خوش لگ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے۔ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے۔ جس کا تکیہ اللہ پر ہو ا±سے اللہ خوش رکھتا ہے۔اس سوال پر کہ کیا اس مرتبہ ن لیگ کو الیکشن کے لئے درخواستیں موصول نہیں ہو رہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیا سوال کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم خاموش رہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان اسمبلی ،انتخابات میں تاخیر کی قرارداد منظور