برطانوی بچی کی عمر 12سال قد 6فٹ 2انچ
لندن.... لندن میں ایک بچی جس کی عمر صرف 12سال ہے اسکا قد 6فٹ 2انچ تک پہنچ چکا ہے اور وہ دنیا کی طویل القامت لڑکی کہی جارہی ہے۔ برطانوی لڑکی کی کئی سہیلیاں ایسی ہیں جن کے قد اس سے آدھے ہیں۔ایک بچی جسکی عمر 6سال ہے وہ اسکی دوست بنی ہوئی ہے۔ 12سالہ صوفی ہولنس نے کہا کہ اسکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ اس کا کہناتھا کہ مجھے شروع سے پتہ تھا کہ میں مختلف لڑکی ہوں۔ پہلے دن سے کلاس میں سب سے لمبی تھی۔ لمبے قد کا مجھے فائدہ ہوا ہے او راب امید ہے کہ میرا قد بڑھنے سے رک جائیگا۔ صوفی کی والدہ 44سالہ لورین کا کہناہے کہ میرا قد صرف 5فٹ 4انچ ہے جبکہ میرے شوہر کا قد بھی 5فٹ 10انچ ہے۔ ساﺅتھمپٹن سے تعلق رکھنے والی بچی کو بچپن میں بتا دیا گیا تھا کہ اسکا قد لمبا ہوگا او ریہ ایک بیماری ہے۔