Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کا یوم تاسیس کا جشن

حیدرآباد....تلنگانہ کے یوم تاسیس کے جشن کے موقع پر فلاحی اسکیموں کا اعلان، روایتی پریڈ ،شہیدوں کو خراج عقیدت اور اہم شخصیتوں کو اعزازات دیئے گئے  ۔وسیع ترانتظامات کے دوران یہ تقاریب منائی گئیں۔اصل تقریب سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ پر منائی گئی جس میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پولیس کے جتھوں سے سلامی لی ۔شہر میں مطلع  ابر آلود ہونے کے باوجود عوام کی کثیر تعداد بشمول خواتین اور بچوں نے پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں رنگارنگ تقریب میں شرکت کی ۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پریڈ گراونڈس میں کھلی جیپ میں پریڈ کی سلامی لی۔انہوں نے اس موقع پر کسانوں کے لئے 5 لاکھ روپے کی انشورنس اسکیم کا اعلان کیا ۔ 
 
 
 

شیئر: