Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کردیا۔امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکہ کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جبکہ امریکی مندوب نکی ہیلی نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب امریکہ نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کردی۔ چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔

شیئر: