Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کا اسکوائر سائیکل آج سے شرو ع ہو گا، ماہر فلکیات

 ریاض.... ماہرین فلکیات کی عرب یونین کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ موسم کے اسکوائر سائیکل کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جو 40 دنوں تک جاری رہے گا ۔ امسال رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں شروع ہونے والے اس اسکوائر سائیکل میں درجہ حرارت 40دنوں تک 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور اس سے زیادہ رہتا ہے ۔ڈاکٹر خالد الزعاق نے مزید کہا کہ اس رمضان المبارک میں اسکوائر سائیکل کا آغاز ہو رہا ہے جو ماہ ذوالقعدہ تک جاری رہے گا۔ 40 دنوں پر محیط رہنے والا یہ سائیکل آئندہ 32 برس بعد ماہ رمضا ن ا لمبارک میں آئے گا ۔
 

شیئر: