Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے غداری کے الزام میں 17گرفتار

ریاض .... پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ وطن سے غداری کے الزام میں گرفتار شدگان کی تعداد 17تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 8کو عارضی طور پر ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ ضمانت پر رہائی پانے والوں میں 5خواتین او ر3مرد ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر مستقبل کی بابت فیصلہ ہوگا۔ 9ملزمان جن میں 5مرد او ر4خواتین ہیں ہنوز زیر حراست ہیں۔ ان لوگوں نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو درست تسلیم کرلیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ گرفتاریاں سعودی عرب کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے منظم جدوجہد ریکارڈ پر آنے کے بعد عمل میں آئیں۔ ان لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سعودی مخالف تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ایک اہم ادارے سے سرکاری دستاویزات اور اطلاعات حاصل کرنے کیلئے متعدد افراد کی خدمات حاصل کی تھیں۔ مقصد سعودی عرب کے اعلیٰ مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان لوگوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ بیرون ملک دشمن عناصر کی مالیاتی اور اخلاقی مدد کرتے رہے ہیں۔
 

شیئر: