Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب آن لائن ویٹنگ ٹکٹ پر بھی سفر کی سہولت

نئی دہلی۔۔۔۔ ٹرین میں سفر کرنے کیلئے اگر آپ کو آن لائن ٹکٹ بک کرانے اگر ویٹنگ سیٹ ملتی ہے تب بھی آپ کاؤنٹر سے ٹکٹ لینے والے مسافر کی طرح ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ 2014کا فیصلہ قابل عمل ہوگاکیونکہ اس فیصلے کیخلاف محکمہ ریلوے کی جانب سے دائر درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ سماعت کے موقع پر ریلوے کے وکیل 2مرتبہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے لہذا سپریم کورٹ نے محکمہ ریلوے کی درخواست خارج کردی۔واضح ہو کہ 2014ء میں دہلی ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ کاؤنٹر ٹکٹ اور ای ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کے مابین کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں ریلوے 6ماہ کے اندر ضروری اقدامات کرے۔ ٹرین میں سفر کرنیوالے مسافروں کے ریزرویشن کا فائنل چارٹ بننے کے بعد جن مسافروں کا ای ٹکٹ ویٹنگ میں رہتا ہے وہ خود کار نظام کے تحت ختم ہوجاتا ہے جبکہ کھڑکی سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو خالی شدہ برتھ یا سیٹ پر سفر کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ۔ ونڈو سے خریدے گئے ٹکٹ ونڈو پر واپس کئے جاتے ہیں۔ اسی تفریق کیخلاف قدم اٹھانے والے وکیل وبھاش جھا نے بتایا کہ ای ٹکٹ کنفرم نہ ہونے سے مسافروں کو ایجنٹ کے ٹکٹ پر سفر کرنا پڑتا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -3لاکھ عارضی ملازمین کیلئے خوشخبری

شیئر: