Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورکنگ باونڈری پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

سیالکوٹ... ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے ۔ سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے ورکنگ باونڈری کے پھوکلیان بجوات سیکٹر پر فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ہندوستانی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ گولہ باری سے متعدد مویشی زخمی ہوئے اور املاک کو جزوی نقصان پہنچا ۔پنجاب رینجرز نے بلا اشتعال فائرنگ پر جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

شیئر: