Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد کشمیر وین کھائی میں جاگری، 14ہلاک

  مظفر آباد...آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں مسافر وین کھائی میں جا گری۔ 14افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ نیل کچھ اور پیر گلی گاوں کے درمیان پیش آیا ۔متاثرہ وین ساماہانی سے ضلع بھمبر جاری تھی۔ حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔مقامی افراد نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔ حادثے کے باعث وین تباہ ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی شناخت را جہ وسیم، راجہ اشتیاق، کریم ، حسنین اور یاسر اکرم کے نام سے ہوئی۔ ایک خاتون اور دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

شیئر: