عمران خان کیخلاف ہرزہ سرائی کیلئے کروڑوں کی پیشکش؟
کراچی ...معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما سلمان احمد نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ نے الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کے لئے10 کروڑ کی پیشکش کی تھی ۔ ٹوئٹر پر پربیان اور ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تنقید کی تو ریحام خان ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی طرف سے ایک ہی دن رابطہ کیا گیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کے لئے کہا گیا ۔سلمان احمد کے مطا بق عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کے لئے ریحام خان کی جانب سے ای میلز اور ٹوئٹس موصول ہوئیں ۔ اسی دن نیو یارک میںن لیگ کے رہنما کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی اور کہا گیا کہ آپ عمران خان کے خلاف ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کی خیراتی تنظیم کے لئے فنڈ دیں گے۔ اس ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ میرے پاس موجود ہے ۔سلما ن احمدنے چیلنج کیا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ادر وہ کچھ چھپا نہیں رہیں تو ٹی وی ٹاک شو میں میرا سامنا کریں اور میرے سوالات کے جوااب دیں۔