Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب عدالت میں سماعت جاری‘ نواز شریف موجود

  اسلام آباد.... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی نیب عدالت میں جاری ہے۔اس موقع پر ریفرنس میں نامزد  نواز شریف بھی عدالت میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا ءپر جرح کررہے ہیں جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 31 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران واجد ضیا ءنے بتایا تھا کہ جے آئی ٹی ٹیم کو ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جو نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کا شراکت دار یا سربراہ ظاہر کریں یا ایسی کوئی دستاویزات جن سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ وہ اس کے مالی معاملات دیکھتے ہوں یہاں تک کہ بینکوں یا مالیاتی اداروں سے معاملات کرتے ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے کوئی کاغذی ثبوت جے آئی ٹی کو نہیں ملے جس سے یہ ظاہر ہو کہ انہوں نے کسی دستاویز پر دستخط کئے۔
  
 

شیئر: