لندن ..... ہوائی ڈوں کے اندر داخل ہونا جتنا بڑا مسئلہ ہے ان سے باہر آنا بھی اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ مسافروں کو چیکنگ کے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جن میں پاسپورٹ کی جانچ اور ان پر لگی مہروں اور مندرجات کی تصدیق ضروری ہوتی ہے لیکن ہوائی اڈے کے عملے کی مصروفیات کے بعض عجیب واقعا ت بھی سامنے آتے ہیں جن کے نتیجے میں بہت سے لوگ اپنا پاسپورٹ چیک کرائے بغیر ایئرپورٹ سے باہر آجاتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہوائی اڈوں سے گیار ہ ہزار مسافر وں نے پاسپورٹ چیک کرائے بغیر آمدو رفت کی۔ پاسپورٹ کنٹرول کے شعبے سے ملنے والی معلومات کے مطابق ہر سال تقریباً© 2ہزار افراد پاسپورٹ چیک کرائے بغیر ایئرپورٹ سے باہر چلے جاتے ہیں کیونکہ ایئرپورٹ عملہ درست طور پر انکی رہنمائی نہیں کرتا اور انہیں غلط گیٹ سے نکل جانے کو کہتا ہے جہاں کوئی چیک کرنے والا نہیں ہوتا۔ اب حکومت نے جو نیا قانون جاری کیا ہے اس کے تحت ایسی غلطیوں کے مرتکب ہوائی اڈوں او رفضائی کمپنیوں پر50ہزار پونڈ تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ ایئرپورٹ عملے کی ڈیوٹی ہے کہ وہ مسافروں کی درست رہنمائی کرے ۔ جرمانے کی رقم بھی اسی حساب سے مقررکی گئی ہے۔