Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: کاکوری میں دھماکہ ،2افرادہلاک ،4مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں واقع منا کھیڑا محلے میں سنجے لودھی کے مکان میں بڑی مقدار میں بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھاجس میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہونے سے پورا مکان ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ اس سے متصل دیگر 3مکانات بھی منہدم ہوگئے ۔ دھماکے میں2افراد ہلاک اورمتعدد ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کارروائی شروع کردی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ مکینوں کے جسم کے ٹکڑے ہوا میں بکھر گئے اور مکان کا ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا۔دھماکے میں مرنیوالوں کی شناخت انتہائی مشکل ہوگئی۔
فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جسم کے ٹکڑوں کو جمع کرنے کی کارروائی شروع کردی۔باخبر ذرائع کے مطابق سنجے نے ناصر نامی شخص کو مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔ سرکاری طور پر ناصر کے بارودی مواد کے غیر قانونی دھندے کی تصدیق نہیں کی گئی ۔پولیس نے علاقے کے لوگوں سے معلومات جمع کرنے اور حادثے کی تفصیلات کی بابت رپور ٹ تیار کرنے کی کارروائیاں شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مدارس کے اساتذہ کو حکومت کی جانب سے تربیت کا اہتمام

شیئر: