Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناصر محمود آرائیں کی جانب سے سحری

    ریاض ( ذکاء اللہ محسن) - - -- مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری ناصر محمود آرائیں کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں سحری کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔
     اس موقع پر ناصر محمود آرائیں نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت اپنی مقبولیت کے اونچے درجے پر ہے۔ گزشتہ5 سالوں کے دوران مسلم لیگ نے کئی پروجیکٹ شروع کیے اور پھر انہیں کم تر وقت میں مکمل کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔
     سحری دعوت میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -تبوک میں شب بیداری کا انعقاد

شیئر: