Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہورہے ہیں۔ شدیدخطرہ ہے کہ کہیں ڈیفالٹ نہ ہوجائیں۔ فطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال پریشان کن ہے حالات معاشی ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں ڈالر مزید مہنگاہوگا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔ ان حالات میں شدیدخطرہ ہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں میں ڈیفالٹ نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیدادیں ہیں وہ بیرون ملک فرار ہوگئے اور پاکستان واپس آنے کانام ہی نہیں لے رہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک حلقہ بندیاں فائنل ہیں اورنہ ووٹرلسٹیں فائنل ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں۔آج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ این اے 61سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان الیکشن لڑیں گے۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید کی نئی سیاسی پیش گوئیاں

شیئر: