Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہرمز اور خلیج عرب پر قبضے کا ایرانی دعویٰ

تہران۔۔۔۔ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیج عرب پر ایران کا مکمل قبضہ ہے۔ ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف میں لاپتہ افراد کی تلاش کرنیوالے ادارے کے عہدیدار بریگیڈیئر باقرزادہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج اسٹراٹیجک مقام ہے اور ایران اس مقام پر اپنا مکمل کنٹرول قائم کئے ہوئے ہے۔ تواصل کے مطابق ایران کا یہ عمل بین الاقوامی قانون اور حسن ہمسائیگی کے رشتوں کے سراسر منافی ہے۔ باقرزادہ نے ایرانی ایجنسی فارس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ان علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم رکھنا ضروری ہے اس کیلئے ایران کو ان مقامات پر موثر موجودگی کا اہتمام کرنا ہوگا۔

شیئر: