Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشن کنگا ڈیم تنازعہ،پاکستان پر ثالثی کے دروازے بند؟

اسلام آباد... عالمی بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں جانے کے اپنے موقف سے دستبردار ہوجائے اور ہند کی غیر جانبدار ماہرکی تعیناتی کی پیشکش قبول کرے۔ عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ اس معاملے کوآئی سی اے میں لے جانے کے موقف سے دستبردار ہوجائے۔ متنازع کشن گنگا ڈیم پر پاکستان نے ورلڈ بینک کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ 1960 کی روشنی میں معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کی طرف آنے والے دریاوں کے پانی کا بہاو اور سطح کم ہوجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ اس معاملے پر ہندکی تجویز کو تسلیم کرنا یا اپنے موقف سے دستبردار ہونے کا مطلب اپنے لئے ثالثی کے دروازے بند کرناہے۔ 
مزید پڑھیں:کشن کنگا ڈ یم ،پاکستان کی بقا کا مسئلہ

شیئر: