Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویتنامی لڑکی کے قتل کے ملزم کا صحت جرم سے انکار

ٹوکیو۔۔۔جاپان کے علاقے چیبا کی ضلعی عدالت  میں  9 سالہ ویتنامی لڑکی کے قاتل  نے صحت جرم سے انکار کردیا  ۔ ملزم پر چیبا کی ضلعی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ملزم نے اپنے خلاف تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ ملزم شبویا کے وکیل نے بھی اسے بے گناہ قرار دیا۔ توقع ہے کہ وکلائے استغاثہ ملزم پر جرح اور مقتولہ کے رشتہ داروں کی گواہیوں کے بعد 18 جون کو ملزم کے لیے سزا کا مطالبہ کریں گے۔

شیئر: