Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغر خان کیس میں نواز شریف کی طلبی

اسلام آباد... سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے 31 فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ۔سابق سفیر عابدہ حسین اور معروف صحافی الطاف حسن قریشی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے جن شخصیات کو نوٹسز جاری کئے گئے ان میں الطاف حسین، جاوید ہاشمی، جام معشوق، اجمل خان، آفاق احمد، خورشید شاہ، غلام مصطفی کھر، سراج الحق، سیکرٹری داخلہ، دفاع اور ڈی جی ایف آئی اے شامل ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرےگا۔
مزید پڑھیں:عمرہ کرنا چاہتا ہوں،کیس چل رہا ہے،نواز شریف

شیئر: