زائرین حرم کیلئے 100بسیں مقرر
مکہ مکرمہ... مکہ ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن نے مسجد الحرام کیلئے شٹل سروس کے تحت 5مقامات موثر کردیئے۔100 بسیں مقرر کردی گئیں۔ دن رات مسجد الحرام زائرین کو لانے لیجانے کا کام انجام دے رہی ہیں۔ یہ انتظام خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں معتمرین و زائرین کے اژدحام کو مدنظر رکھ کر کیا گیاہے۔ آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر احمد الغامدی نے بتایا کہ شٹل سروس کی بدولت مسجد الحرام آنے جانے والی گاڑیوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ زائرین آسانی سے حرم شریف آجارہے ہیں