Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبدیلی آکر رہے گی،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے ۔اس کا آغاز ہو چکا ہے۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے۔جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا۔نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا۔کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔تبدیلی آ کررہے گی جو ملک کے لئے ناگزیر ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں۔ اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔
مزید پڑھیں:عمرہ کرنا چاہتا ہوں،کیس چل رہا ہے ،نواز شریف

شیئر: