Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا: نگراں وزیر اعلیٰ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور- - - - جسٹس (ریٹائرڈ) دوست محمد خان نے پشاور کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے گورنر ہاؤس پشاور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے جسٹس (ر) دوست محمد سے حلف لیا جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو مشن سونپا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انتخابات وقت پر ہوں گے اور صحیح طریقے کے ساتھ شفاف لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ یہی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بہتر اقدامات کریں گے اور الیکشن کے سلسلے میں تمام جماعتوں کو ایک جیسے مواقع دستیاب ہوں گے۔ صوبائی کابینہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے جسٹس (ر) دوست محمد نے کہا کہ اس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کابینہ مختصر تشکیل دیں گے۔ انہوں نے مختصر وقت میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -عوام کو امیدوار کی معلومات جاننے کا حق ہے‘ چیف جسٹس

شیئر: