کوئٹہ میں فائرنگ ، پولیس اہلکار جاں بحق
کوئٹہ...کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر حملے میں ایک اہلکار سعید احمد لانگو جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ارباب کرم خان روڈ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دریں اثناءفائرنگ سے جاں بحق ہونے واے کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ وزیرِاعلی بلوچستان، آئی جی پولیس، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماجام کمال سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔