ینبع ..... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ آتش بازی تیار کرنا ، اسمگل کرنا اور انکے سودے کرنا قانوناً جرم ہے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہناہے کہ جو شخص بھی مذکورہ جرم کا مرتکب پایا جائیگا اسے 6ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جاسکے گی۔