لوئر دیر ، پولیس وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،3ہلاک
لوئر دیر...خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پولیس وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ ایس ایچ او سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایچ اوبخت منیر خان گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے وین کا ڈرائیور عرفان اور ایک راہگیر بھی جاں بحق ہو ا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہے۔دھماکے کے فورا بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ گزشتہ ماہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 101 چیک پوسٹس ختم کردی گئی تھیں۔