Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینوور ریستوران میں اتفاقاً گولی چل گئی، ایک شخص زخمی

ڈینوور  .....  ایک مقامی ریستوران اور ڈسٹلری میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔  جس کے نتیجے میں ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی کمر میں لگی گن سے اچانک گولی چل گئی اور موقع پر موجود ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے فوری اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت اطمینان بخش بتائی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ گن ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ نے اپنی وردی کی پچھلی جیب میں  رکھی تھی مگر شاید جیب کا بٹن نہیں لگایاگیا تھا جس کے نتیجے میں یہ گن جسے پستول کہا جانا بیحد مناسب ہے زمین پر گری اور اس سے گولی چل گئی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ نے اپنا اسلحہ لوڈ کررکھا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واقعہ کے بعد ایف بی آئی ایجنٹ صورتحال سے بالکل بے نیاز اور لاعلم انداز میں  ریستوران سے باہر نکل گیا۔ شاید اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کے پستول سے ابھی ابھی گولی نکلی ہے اور ایک شخص زخمی ہواہے۔ بہرحال گولی چلنے کی آواز پر آس پاس کے سیکیورٹی اہلکار چوکنا ہوگئے اور انہوں نے ایف بی آئی ایجنٹ کو حراست میں لے لیا اورپھر اسے پولیس ہیڈکوارٹر میں ابتداائی بیان لینے کے بعد ایک ایف بی آئی سپر وائزر کی تحویل میں دیدیا گیا۔ اس عجیب و غریب واقعہ کی وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ 10سیکنڈ کی وڈیو میں ایف بی آئی ایجنٹ کو اپنی وردی کی عقبی جیب (فلیپر) میں اسلحہ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پیرس: پراسرار قوی الجثہ جانور کا ڈھانچہ 20لاکھ ڈالر میں نیلام

شیئر: