Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنب مکھرجی کی جعلی تصویر وائرل

نئی دہلی۔۔۔۔۔سابق صدر پرنب مکھرجی جمعرات کو ناگپور میں آر ایس ایس کی تقریب میں شامل ہوئے۔ ان کے ساتھ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بھی موجود رہے۔ پرنب مکھرجی نے آرایس ایس کے سویم سیوکوں سے خطاب کیا اور انہیں قومیت کا درس دیا لیکن پرنب مکھرجی کی اس تقریب میں شرکت کے کچھ دیر بعد ہی ان کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے ایک تصویر ٹوئٹ کی اور انہوں نے پرنب مکھرجی کی اس تصویر کو جعلی قرار دیا۔
شرمشٹھا مکھرجی نے جو تصویر پوسٹ کی ہے، اسے فوٹوشاپ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور اس میں پرنب مکھرجی کو سنگھ کے دیگر سویم سیوکوں کی طرح خصوصی سلامی دیتے ہوئے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پرنب مکھرجی نے تقریب کے دوران ایسا کچھ کیا ہی نہیں تھا۔اس پر شرمشٹھا مکھرجی نے لکھا کہ جس بات کا انہیں ڈر تھا اور اپنے والد کو جس تعلق سے انہوں نے آگاہ کیا تھا وہی ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اوڈیشہ کا نوجوان سائیکل کے ذریعےسفرحج پر روانہ

شیئر: