برلن۔۔۔جرمنی اور بلجیم کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی رکنیت ہونیوالی رائے شماری میں یقینی طور پر حاصل ہو جائیگی ۔ اسرائیل اِس نشست کے حصول کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ 15 رکنی سیکیورٹی کونسل کے5 مستقل ارکان کے علاوہ بقیہ10ممالک کا 2 برس کے لیے انتخاب جنرل اسمبلی کرتی ہے۔ جنرل اسمبلی کے رکن ملکوں کی تعداد 193 ہے۔ اس نشست کے لیے انڈونیشیا اور مالدیپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ جنوبی افریقہ اور ڈومینک جمہوریہ بھی سیکیورٹی کونسل کی رکنیت بلا مقابلہ حاصل کر چکے ہیں۔