محمد صلاح کا عراقی ہمشکل فٹبالر بننے کا خواہشمند
بغداد: انگلش کلب لیور پول کے لئے کھیلنے والے مصری فٹبالر محمد صلاح اپنے شاندار کھیل کی وجہ سے یورپ کے ساتھ ساتھ عرب دنیا میں بھی مشہور ہیں لیکن عراق میں ایک ایسا فٹبالر بھی موجود ہے جو ہو بہو محمد صلاح کا ہمشکل ہے۔حسین علی نامی یہ کھلاڑی صلاح اپنی زبردست مشابہت کی وجہ سے ہر وقت فٹبال مداحوں میں گھرا رہتا ہے اور بعض لوگ اسے صلاح سمجھ کر اس کے ساتھ بڑے شوق سے تصاویر بھی بنواتے ہیں۔دلچسپ بات یہ کہ کئی لوگ اس کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے یہ بھی پوچھتے ہیں اب اس کی انجری کا کیا حال اور اس کی اس کے جلد فٹ ہونے اور ورلڈ کپ میں شرکت کی دعا بھی کرتے ہیں۔حسین علی عراقی فٹبال کلب کے لئے کھیلتا ہے اور ٹیم میں اس کی پوزیشن بھی وہی ہے جس پر صلاح لور پول اور قومی ٹیم کے لئے کھیلتا ہے ۔ 20سالہ حسین نے کہا کہ وہ صلاح کی طرح عا لمی سطح پر مشہور ہونا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے سخت محنت کررہا ہے ۔ اس نے بتایا کہ میں لبنان کے ایک کلب کے خلاف میچ کھیلا تو شائقین کی بڑی تعداد مجھے صلاح سمجھ کر میرے ساتھ تصاویر بنواتی رہی اور یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا اور میری وضاحت کے باوجود کووی یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا کہ میں مصری فٹبالر نہیں۔اس نے کہا اب اسے خود بھی اس صورتحال سے لطف آنے لگا ہے اور اس نے لیور پول کی اصل شرٹ بھی خرید لی ہے اور ہیئر اسٹائل بھی صلاح جیسا بنالیا ہے تاہم یہ سب مذاق ہے اور حقیقی معنوں میں صلاح جیسا اچھا کھلاڑی بننے کا بھی خواہشمند ہے۔