ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت
کراچی: نیب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق مشیر پٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت کے لیے دیگر ملزمان کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 12 جون تا 10 جولائی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے سماعت پر ڈاکٹر عاصم نے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی اور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس ملک میں اب انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا۔