مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے ، چیف جسٹس
کراچی... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو سب کو خطرہ ہو رہا ہے لیکن پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف آئیں اور قانون کا سامنا کریں۔ کسی کےلئے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ا س سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ پرویز مشرف ججوں کونظربند کرنے، سانحہ 12 مئی، 2 مرتبہ آئین توڑنے اور اکبر بگٹی قتل کیس میں ملو ث ہے توپھرکس آئین کے تحت مشرف کواجازت دی گئی۔اس کی شق ہمیں بھی پڑھادیں ¾ ایسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے۔میں نے اہلیہ کی عیادت کےلئے 3 دن کا استثنیٰ مانگا جو نہیں مل رہا۔