عمران جونیئر ہیں،تحریک انصاف میں نہیں جا رہا،جمالی
جعفرآباد...سا بق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جما لی نے کہا ہے کہ نواز شر یف نے بلو چستان کو پٹھانستان بنا دیا۔ پٹھا نو ں کے فیصلے بلو چو ں پر رائج کئے۔ میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ جن کے بڑوں نے پاکستان کی مخالفت کی ہم ان کیساتھ ایک لا ئن پر نہیں چل سکتے۔ نواز شریف نے مجھ سے اختلاف کیا مگر میںنے خاموشی اختیار کی۔ انھیں2015میں مشورہ دیا تھا کہ اپنی ٹیم تبد یل کر یں ورنہ 2017میں آپ نہیں چل سکیں گے مگرانہوںنے میری بات نہیں مانی۔ساری زندگی اپو زیشن میں گزاری ۔2013 میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر میں بہت پچھتا یا۔ عمران خان مجھ سے بہت جو نیئر ہیں۔ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہا ۔بچوں کو شامل ہو نے کی اجازت دی ہے۔ ڈیرہ اللہ یار میں ڈسٹر کٹ نا مزدگی فارم جمع کرانے کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں آج تک کو ئی الیکشن شفاف نہیں ہوا۔جنرل یحییٰ کے دورمیں مری اور بگٹی کے علا قے میں 66ہزار آبادی جبکہ ووٹ ایک لاکھ 21ہزار کاسٹ ہو ئے تما م الیکشن میں جعلی ووٹو ں کے اندراج کرا ئے گئے۔ جما لی برادری کی جا نب سے حلقہ این اے261کےلئے میر خان محمد خان جما لی اور پی بی13کےلئے میر عمرخان جما لی نا مزد کیا گیا ہے ۔پی بی14کا فیصلہ نہیں کیا ۔ برادری سے صلح مشورہ کر کے متفقہ امیدوار نا مزدکرینگے۔انہوں نے کہا کہ جنہو ں نے گزشتہ5 سال میں کا م نہیں کیا ان پر عوام کو اعتراض ہے۔ انہیںبھی سیٹ چھوڑ کر دوسروں کو موقع دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں سے کہا کہ اچھی ٹیم بنا ئیں اور ایماندار لو گو ں کو ساتھ رکھیں جو علا قے کے عوام کی خدمت کر سکیں۔ ایسی ٹیم نہ رکھیں جس سے ہمارے اوپر انگلی اٹھے اور بد نامی ہو ۔انہوں نے کہا کہ خلا ئی مخلوق کی با تیں شوشا ہیں۔میا ں صاحب بتا ئیں خلا ئی مخلوق کو نسی ہے جس سے وہ تنگ ہیں ۔