Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نوازکو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز

  اسلام آباد ..مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کےلئے امیدوار وں کے پہلے مرحلے کا اعلان اتوار کوکرےگی۔مریم نوازکو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگ کے صدر شہبازشریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا امکان سامنے آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ میں 70فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دئیے جائیں گے۔مریم نوازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ وہ این اے 125 اور 127سے الیکشن لڑنے کی درخواستیں دے رہی ہیں۔دونوں حلقوں سے ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 132 اور 134 سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں جبکہ این اے 134 سے سعد رفیق نے بھی کاغذات حاصل کرلئے ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے دیر سے خاتون امیدوار کو ٹکٹ دیدیا

شیئر: