Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغر خان کیس،شہباز شریف شامل تفتیش

اسلام آباد ... ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اصغر خان کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ۔شہباز شریف کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ واضح رہے کہ یونس حبیب نے 2012 ءمیں ٹی وی انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ1993 میں شہباز شریف کو 25 لاکھ روپے دئیے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اصغر خان کیس میں سیاستدانوں کو ملنے والی فنڈنگ میں 6 اہم افراد کو کراچی آفس طلب کرلیا گیا ۔ ان میں یونس حبیب، یونس میمن ، آفاق احمد، جام معشوق ، جام حیدر اور امتیاز شیخ شامل ہیں ۔تمام افراد کو اصغر خان کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یوسف میمن ایڈووکیٹ سے جاوید ہاشمی کو رقم کی ادائیگی سے متعلق بیان کی تحقیقات کی جائیں گی۔ یوسف میمن کا بھی بیان ریکارڈ پر موجود ہے جس میں انہوںنے دعوی کیا تھاکہ جاوید ہا شمی کو ایک کروڑ 47 لاکھ روپے دئیے گئے ۔واضح رہے کہ اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جماعت اسلامی کی طرف سے سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ میں بیانات جمع کرائے ہیں جس میںآئی ایس آئی سمیت کسی سے بھی پیسے لینے کی تردید کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:اصغر خان کیس،کسی سے پیسے نہیں لئے،نواز شریف

شیئر: