Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑہ کیخلاف ہندوسینا کا مظاہرہ

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوسینا نے امریکی ٹی وی سیریز ’’کوانٹکو ‘‘ کے معاملے پر پارلیمنٹ روڈ پر پرینکا چوپڑہ کیخلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس سیریل میں پرینکا نے ہندوؤں کو دہشتگرد قراردیکر انکی توہین کی جس پر وہ معافی مانگیں۔ وہ امریکن ٹی وی پر  وہ ہندوؤں کو اور ہندوستان کو نیچا دکھا رہی ہیں۔ ہندوسینا کے مشتعل مظاہرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پرینکا نے جس تھالی میں کھایا اسی میں سوراخ کیا۔ سینا کے کارکن شنو گپتا نے کہا کہ پرینکا کو مس ورلڈ کا خطاب ہندوستان کی نمائندگی کرنے پر ملا اور آج وہ شہرت اور عزت پانے کے بعد اپنے ہی ملک کی توہین کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کار حادثہ میں نوجوان ہلاک

شیئر: