Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کردار کشی کی جارہی ہے،خدیجہ صدیقی

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بنچ کو بھجوادی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خدیجہ صدیقی حملہ کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی ۔اس موقع پر خدیجہ صدیقی نے روسٹرم پر آکر عدالت کو بتایا کہ میری کردار کشی کی جارہی ہے ۔استدعا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ملزم شاہ حسین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔جس پر عدالت نے خدیجہ کیس میں ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بنچ کو بھجوادی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے خدیجہ صدیقی کے معاملے پر ہائیکورٹ بار کی قرارداد پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔اب کوئی بیان بازی نہیں ہو گی۔چیف جسٹس نے ملزم کے والد سے استفسار کیا کہ عدالت کیخلاف مہم کس طرح چلائی؟اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا۔
مزید پڑھیں:خدیجہ صدیقی کیس،ملزم کی بریت کا از خود نوٹس
 

شیئر: