Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ہند سے ٹائٹل چھین لیا

 
کوالالمپور: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے ہند کو سنسنی خیز مقابلے میں آخری گیند پر ہرا کر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ہند کو لگاتار 12 ویں مرتبہ ٹرافی سے محروم کردیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث ہندوستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بناسکی۔کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے خدیجہ الکبریٰ اور رومانہ احمد نے 2,2 جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آراء عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا۔ آخری اوور میں بنگلہ دیش کو 9 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی 3گیندوں پر چوکے سمیت 6 رنز بنے جبکہ اگلی 2گیندوں پر 2 وکٹیں گر گئیں۔سنجیدہ اسلام کیچ آوٹ جبکہ ر ومانہ احمد سنگل کو ڈبل میں بدلنے کی کوشش میں رن آوٹ ہو گئیں لیکن آخری گیند پر جہاں آرا عالم نے 2 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔ نگار سلطانہ نے27 رنز بنائے، رومانہ احمد 23، عائشہ رحمان 17 اور شمیمہ سلطانہ 16 رنز کیساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہیں۔ پونم یادیو نے 9 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، ہرمن پریت کور نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ رومانہ احمد میچ کی جبکہ ہرمن پریت کور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ 

شیئر: