دبئی۔۔۔ترکی نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی مقاصد کے لیے شروع کی گئی دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کی زیرنگرانی شام کی سرحد پر 911 کلو میٹر کے علاقے پر حفاظتی دیوار مکمل کرلی گئی ہے۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ارگون طوران نے بتایا کہ شام کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا آخری فیز مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس فیز کی لمبائی 564 کلو میٹر تھی۔ مجموعی طورپر 711 کلو میٹر کے علاقے پر دیوار تعمیر کی گئی اور باقی علاقے کو دیوار کے بغیر چھوڑا گیاہے۔ اس میں دونوں ملکوں کی سرحد سے گزرنے والی العاصی نہر بھی شامل ہے۔