کوئٹہ میں پھر ٹارگٹ کلنگ،2بھائی ہلاک
کوئٹہ.. کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں رات گئے نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ کی جس سے 2بھائی رحمت اللہ اور عبیداللہ جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ آئس کریم پالر پر فائرنگ کی گئی۔ تحقیقات شروع کردی گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ شہر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔