Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی 2.5بلین ڈالر کی امداد کی جائے گی، اعلامیہ مکہ کانفرنس

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ہونے والی 4رکنی سربراہ کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ اردن کی 2.5بلین ڈالر کی امداد کی جائے گی۔ سعودی عرب، امارات اور کویت کی طرف سے دی جانے والی امدادی رقم کا ایک حصہ اردن کے اسٹیٹ بینک میں جمع کیا جائے گا، اردن کے مفادات کے تحفظ کے لئے ورلڈ بینک میں ضمانت دی جائے گی، اردنی حکومت کے سرکاری بجٹ کی 5سال تک سالانہ مدد کی جائے گی اور ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختلف فنڈ قائم کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:قصر الصفا میں 4رکنی سربراہ کانفرنس شروع
 مکہ سربراہ کانفرنس کی طرف سے اعلامیہ کیا گیا جس میں چاروں ممالک نے ان باتوں پر اتفاق کیا ہے۔ دریں اثناءاردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوئم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سمیت امیر کویت اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
مزید پڑھیں: شاہ سلمان نے اردن کے معاشی مسئلے حل کے لئے کانفرنس بلالی
 
 

شیئر: