Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں 1000آٹو رکشہ والے کرینگے راہول گاندھی کا استقبال

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کانگریس کے ضلعی صدر سنجے نروپم نے کہا کہ منگل کو راہول گاندھی کے ممبئی پہنچنے پر تقریباً1000آٹورکشہ ڈرائیوران کا استقبال کرینگے۔ نروپم نے کہا کہ عام آدمی کا پیار ، رائے اور شکایتیں نہ صرف راہول گاندھی تک پہنچیں بلکہ شکایتیں دور کرنے کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔ راہول گاندھی منگل کی صبح بھیونڈی اور وہاں سے دوپہر کو ممبئی کے گورے گاؤں کے این ایس ای میدان میں نوجوان کارکنان کی ریلی سے خطاب کرینگے۔اس دوران راہول گاندھی’’شکتی‘‘اسکیم نافذ کرینگے۔ اس کا مقصد نوجوان کارکنان کو متحد کرکے مرکزی لیڈر شپ کے مابین دوطرفہ بات چیت کرانا ہے۔ اس موقع پر راہول گاندھی وڈیو بھی جاری کرینگے جس میں وہ کہتے نظر آئیں گے کہ کارکنان پارٹی کی شکتی(طاقت ) ہیں اور پارٹی کے اغراض و مقاصد اور خیالات کو گھر وں تک پہنچاتے ہیں۔ اس وڈیو کے ذریعے ایک خصوصی نمبر جاری کرینگے ۔ اس نمبر کے ذریعے کارکنان براہ راست پارٹی سے منسلک ہوسکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -تیز رفتار بس نے 6 طلبہ اور ٹیچر کو روند کر ہلاک کرڈالا

شیئر: