Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی اوپن ورلڈ رینکنگ کراٹے ، پاکستان کے4میڈلز

بینکاک:تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والے تھائی اوپن ورلڈ رینکنگ کراٹے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چاندی کے 3 اور کانسی کا ایک میڈل جیت لیا۔بینکاک میں پاکستانی نوجوان کراٹے کاز محمد علی رشید اور دلاور خان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ جو جسٹو کھلاڑیوں نے 2چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی بار اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔ٹیم میں ریاست محمود، دلاور خان، محمد علی اور فاطمہ عرفان شامل ہیں۔ فاطمہ عرفان اور دلاور خان نے ڈوشو مکسڈ مقابلے کے دوران برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔ دلاور خان اور محمد علی رشید نے مردوں کے ڈوشو مقابلوں کے بعد ڈو کلاسک میں بھی سلور میڈل جیت لیا۔

شیئر: