روزہ جفاکشی سکھاتا ہے، حق پر ثابت رہنے کی قوت پیدا کرتا ہے ، راجہ یعقوب
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) -- - -پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ریاض ریجن کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ جفاکشی سکھاتا ہے، حق پر ثابت رہنے کی قوت پیدا کرتا ہے اور نظم وضبط کی تعلیم دیتا ہے۔
مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا کہ رمضان کا متبرک مہینہ صبر، فراخیٔ رزق ایک دوسرے سے خیر خواہی کا مہینہ ہے۔
عشائیہ کی تقریب میں رانا خادم حسین ،محمد خالد رانا ،فیصل علوی ، امتیاز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی کوششوں کو سراہا۔
رمضان المبارک کی خیر وبرکات سمیٹنے کے لیے پرتکلف سحور کا اہتمام صدر یوتھ ونگ راجہ یعقوب، سینیئر نائب صدر ملک عاصم اعوان ،جنرل سیکریٹری ملک جی ایم اعوان اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے کیا اورکہا کہ یوتھ ونگ سعودی عرب نے آئندہ آنے والے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
تقریب میں چوہدری عبدالمجید گجر سمیت سینیئر قیادت نے پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن اور یوتھ ونگ کے تمام عہدیدارن اور ممبران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔سرپرست اعلیٰ کو اہالیان ریاض و بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی طرف سے سندھی چادر کا تحفہ اجرک عطا کیا۔