جدہ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چار ٹرڈ طیارے کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے تو طیارے میں ہی جوتے اتار دئیے اور موزے پہنے با ہر آئے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے ان کے شہر میں قدم رکھتے ہی پاوں سے جوتے اتار دئیے اور ننگے پاوں طیارے سے باہر آئے ۔عمران خان جب روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل سے باہر نکلے تب بھی انہوں نے جوتے نہیں پہنچے ہوئے تھے۔ ہوٹل کے باہر کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔