لالو کی 71ویں سالگر پر 71کلو کا کیک کاٹاگیا
پٹنہ۔۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کی71ویں سالگرہ پارٹی کارکنوں ، لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے سرکاری رہائش پر نہایت شاندار طریقے سے منائی۔تقریب میں تیج پرتاپ ، تیجسوی یادو اور ان کی ماں سابق وزیر اعلیٰ ربڑی دیوی موجود تھیںجبکہ لالو پرساد اس تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔ دونوں بھائیوں نے والدہ کے ساتھ مل کر 71پونڈ کا کیک کاٹا ۔ کیک پر پارٹی کا نشان لالٹین بھی بنی ہوئی تھی۔ پارٹی کارکنوں کے ساتھ آر جے ڈی صدر کے دونوں بیٹوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا۔ اس موقع پر رابڑی دیوی نے کہا کہ ان کے بیٹے تیج پرتاپ اور تیجسوی کے مابین کسی طرح کا تنازع نہیں ۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لالو کنبہ کا اتحاد کھٹکتا رہتا ہے۔