Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور: ڈاکٹر کفیل کے بھائی کا آپریشن کامیاب، گولیاں جسم سے نکال لی گئیں

گورکھپور۔۔۔۔۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج و اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت کے واقعہ میں مشہور ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گزشتہ شب بھائی کاشف پر قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔ ان کا کامیاب آپریشن ہوا جس کے بعد جسم میں پیوست گولیاں نکال لی گئیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’اللہ رحم کرے، میں ہر گز نہیں جھکونگا‘‘کفیل خان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتانا چاہتا ہوں کہ میرے بھائی کاشف کا آپریشن کامیاب رہا اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔ کاشف پر جان لیوا حملہ گورکھ ناتھ مندر سے 500میٹر کے فاصلے پر نامعلوم اسکوٹی  سوار وں نے کیا جہاں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاکستان سے آنیوالی ایک گولی کا جواب 10گولیوں سے دینگے، کویندر گپتا

شیئر: