Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز رشید کے کرتوت سامنے آجائیں تو ..

اسلام آ ٓباد...مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے ن لیگ میں خوشامد کو پارٹی منشور کا حصہ بنا دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز رشید جسے لوگ خوشامد کی بدترین مثال ہیں۔ پرویز رشید اخلاقی،سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔پرویز رشید کے کرتوت سامنے آجائیں تو سر شرم سے جھک جائیں۔ پارٹی غداروں نے ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دئیے ۔ پارٹی غداروں نے ن لیگ پر سیکیولر نظریہ مسلط کردیا ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ الیکشن پہلے سے زیادہ مشکل ہیں۔ کارکنوں کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔1988 میں جب بی بی کی حکومت تھی تو میاں صاحب کو عورت کی حکومت قبول نہ تھی۔ آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمانڈ اپنی بیٹی کو دے رہے ہیںوہ اس قابل نہیں۔ عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم کا مخالف تھا۔میاں صاحب سے اسی بات پر اختلاف رہا ۔ آج بھی ثابت قدم ہوں۔
مزید پڑھیں:چوہدری عبدالغفور نے بھی ن لیگ چھوڑ دی

شیئر: